صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں گے، قوم شہداء اور اُنکے خاندان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔



















