پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2024 کی مخالفت کر دی۔
پیپلزپارٹی نے بل کی مخالفت کے بعد ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا
پیپلز پارٹی رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس بل 2024 پر ن لیگ کی حکومت نے کوئی مشاورت نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے صوبائی حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے، حکومت اپنی اکثریت کی بنیاد پر بل کو ضرور منظور کروالے گی۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس بل کا حصہ نہیں بنے گی، کسان پہلے ہی پسا ہوا ہے اس بل پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔
علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ ہم احتجاجاً اس بل کے خلاف واک آؤٹ کر رہے ہیں۔



















