Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو امن، رواداری اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا، مریم نواز شریف

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کوامن، رواداری اوربھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا، نفرت اورتعصب کا زہرمعاشروں کو کھوکھلا کردیتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے برداشت کے عالمی دن (Tolerance day) کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں رواداری برداشت کی شاندارمثالیں قائم کیں، ہمیں ان پرعمل کرنا ہے،

مریم نواز شریف نے کہا کہ رواداری، احترام اوربرداشت کامیاب اورپرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔ دنیا مختلف عقائد، ثقافتوں اورنظریات کا امتزاج ہے سب کا احترام لازم ہے۔ قائدِ اعظم کے افکارکی روشنی میں برداشت و ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی نوجوان نسل کو برداشت، احترام اورمحبت کے اصول سکھائیں۔ نفرت اورتعصب کا زہرمعاشروں کو کھوکھلا کردیتا ہے۔

مریم نواز شریف نے پیغام میں کہا کہ ایسا معاشرہ ترجیح ہے جو ہرشہری کو مساوی مواقع اور حقوق فراہم کرے۔ اختلافات قبول کریں، ایک دوسرے کے لیے برداشت، عزت و احترام کو فروغ دیں، پاکستان کو امن، رواداری، اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا۔مریم نواز شریف

متعلقہ خبریں