خارجی نورولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکارہوگیا، فتنہ الخوراج کا سرغنہ خارجی نور ولی چھپ کرپاکستان آنے کی تیاریاں کررہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نورولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کرداخل ہوکرایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا۔ ویڈیو ریکارڈ کرانے کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ وہ پاکستان میں ہے جبکہ ویڈیو کوریلیزاس وقت کیا جائیگا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق یہ بات بھی خارج ازامکان نہیں کہ وہ افغاستان میں ہی ویڈیو ریکارڈ کروا کراسے پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کر دے۔
اس سے قبل 13 نومبر2024 کوخارجی نور ولی کی آڈیو لیک منظرعام پرآئی جس میں وہ نچلے درجے کے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 13 اور14 نومبرکی درمیانی شب خارجی نور ولی اورحاجی گل بہادرگروپ کی آپس کی لڑائی میں خودکش حملےمیں 5 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے تھے۔
خارجی نورولی کا پاکستان میں چھپ کرداخل ہونا بھی گزشتہ پے درپے واقعات میں ناکامی کی وجہ سے دوسرے دہشت گردوں کی طرف سے آنے والے پریشر کا شاخسانہ لگتی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی فتنۃ الخوراج کیخلاف کامیاب کارروائیوں نے خارجی نور ولی کو حواس باختہ کردیا ہے۔ پاک فوج کے روزانہ کی بنیاد پرانٹیلی جنس بیسٹڈ آپریشنزنےفتنۃ الخوراج کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔ ان نقصانات کی بدولت فتنہ الخوراج کی صفوں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج کی بڑی تعداد خارجی نورولی محسود کی نا اہلی سے متنفرہو چکی ہے۔ اس کا واضح ثبوت خوراج کے سرغنہ نورولی محسود کی آڈیو لیک ہے جس میں وہ دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ نورولی محسود کا پاکستان میں دراندازی کرکے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے کا مقصد اندرونی اختلافات کو چھپانا ہے۔
دفاعی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نچلے درجے کے دہشت گرد فتنہ الخوارج کی افغاستان میں عیاشی کرتی قیادت سے متنفرہوچکے ہیں، خارجی نورولی محسود کی یہ کوشش بے سود رہے گی کیونکہ اب نچلی سطح کے خارجیوں پران کی قیادت کی حقیقت واضح ہوچکی ہے۔



















