Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے، مولانا فضل الرحمن

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔

پشاور میں مولانا فضل الرحمان بلور ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے الیاس بلور کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ صوبے کےعوام کرب سے گزر رہے ہیں، بلوچستان میں حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی، حکومت نے سیاست پر توجہ دی، قیام امن پر نہیں، جوغلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم پراختلاف رائے تھا اس لیے ایک ماہ تک مذاکرات ہوئے، عوام کیلئے حکومت کو پائیداراقدامات کرنے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جا رہی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی مالی ہورہی ہے، آج کسی کو بھی پکڑیں 90 دن تک رکھ سکتے ہیں، نیب قانون کے مطابق ہر شہری پیدائشی مجرم تصور کیا جاتا تھا۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ اپنے ملک میں لوگوں کو مشکوک بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں