Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کےمخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی کے مخصوص علاقوں میں 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر ایکسپو سیٹر کے اطراف کے تعلیمی ادارے 4 دن بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل، اور حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تمام تعلیمی ادارے 19 سے 22 نومبر تک بند رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکولز و کالجز 4 روز کے لیے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو ایکسپو سینٹر کے اطراف کے اسکولز و کالجز بند کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

متعلقہ خبریں