وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور معاشی اعشاریئے مثبت آ رہے ہیں۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ان کا آلہ کار ہے جو پاکستان کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہودی لابی کیساتھ بھارت بھی ملک کیخلاف سازشوں میں ملوث ہے، امریکہ اوربرطانیہ کے کچھ ارکان نے اپنی حکومتوں کو خط لکھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ اور برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ اور برطانیہ سے پاکستان میں مداخلت نہیں ہو رہی ہے، اگر امریکہ اور برطانیہ سے مداخلت ہوئی تو ہم نہیں کرنے دیں گے۔
وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔



















