بلوچستان کے حلقہ پی بی 25 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ گنتی کے فیصلے پرسپریم کورٹ نے علی محمد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
عدالتِ عظمٰی نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقراررکھا۔
سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں الزام فارم 45 اور27 میں تضاد کا ہے۔ فارم 45 اور فارم 47 کا فرق بھی دیکھ لیں، ریکارڈ سے تضاد واضع نظر آ رہا ہے، حیران کن طور پر فارم 45 سے متعلق الزامات دونوں اطراف سے آئے ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ مائی لارڈ ان کی طرف سے صرف چار فارم 45 کی فوٹو کاپیاں لگائی گئی ہیں۔ اس پرجسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک بھی آ جائے تو کافی ہے۔
جسٹس عرفان سعاد نے کہا کہ وکیل صاحب سنگین الزامات ہیں، شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں ،ایک رات پہلے بیلٹ پیپرغائب کردیےگئے۔
وکیل نے کہا کہ فیصلے میں جج صاحب جو کہہ رہے ہیں اسکی بنیاد کوئی نہیں ہے، اس پرجسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ محترم 16 گواہان نے بیانات دیے ہیں۔
