Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے احتجاج کےدوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ، نیکٹا کی وارننگ

نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

نیکٹا نے وارننگ دی ہے کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبرکےاحتجاج میں دہشت گردی کرسکتےہیں، فتنہ الخوارج کے عناصر کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

مختلف ذرائع کی جانب سے فتنہ الخارج کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق ہو چکی ہے، فتنہ الخوارج سے منسلک کئی دہشت گرد پاک افغان بارڈرکراس پار کرکے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کمر کس لی

نیکٹا کے مطابق 19 اور20 نومبرکی درمیانی رات فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ہیں۔ فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی بھی اطلاع ہے۔

نیکٹا نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظرسیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے، فتنہ الخوارج کے ممبران کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں