Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کااحتجاج؛ عدالتی احکامات پرعملدرآمدکی حکمتِ عملی فائنل، حکومت کریک ڈاؤن کیلئے تیار

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں آج ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظروفاق نےعدالتی احکامات پرعملدرآمد کے لیے کمر کس لی ہے۔ 

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے احتجاج کے پیش نظروفاقی دارالحکومت، پنجاب اورکے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے جزوی طوربند ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی کے باعث احتجاج کے دوران ممکنہ دہشت گردی اورشہریوں کی جان ومال کی حفظت کے لیے پولیس، رینجرزاورایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبر پڑھیں؛ راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، چھبیس نمبرچونگی، سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ، ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے سڑکیں کنٹینر لگا کربند کی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک پرجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے دورہ کیا اور جوانوں سے بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پلان ترتیب دیا ہے، کسی بھی قسم کی شرانگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران خودکش دھماکے کا تھریٹ الرٹ جاری

واضح رہے کہ گذشتہ روزنیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی جس کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

نیکٹا نے وارننگ دی کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبرکےاحتجاج میں دہشت گردی کرسکتےہیں، فتنہ الخوارج کے عناصر کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ فتنہ الخوارج سے منسلک کئی دہشت گرد پاک افغان بارڈرکراس پار کرکے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

نیکٹا نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظرسیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کیا۔

ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس پر معمول کے مطابق آپریشنزجاری ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ آنے والے روٹس بھی کلیئر ہیں، پی آئی اے تمام ائیرپورٹس پربلاتعطل خدمات کو یقینی بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں