Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ بی بی نے ریاست پر حملے کیلیے مذہبی کارڈ استعمال کیا، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی عوام کو ریاست پر حملہ کرنے کیلیے اکساتی رہیں اور مذہبی کارڈ استعمال کیا۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بشریٰ بی بی یہاں جنگل کا قانون نہیں ہے کہ اپنے شوہر کو چھڑا کر لے جاؤ گی، جس صوبے میں آگ لگی ہوئی ہو وہاں سستے سلطان بننے کا شوق قابل مذمت ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک فساد نے پولیس اہلکار مبشر کو شہید کر دیا اور 70 دیگر اہلکاروں کو شدید زخمی کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ طالبان کے طریقہ واردات پر عمل پیرا ہے اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک فساد کا گروپ پولیس اہلکاروں کو سر پر ٹارگٹ کر کے ان پر حملے کر رہا ہے ان کی کارروائیاں ملک کے امن و سکون کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، یہ ایک طرف حملے کرتے ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کیلیے ترلے اور منتیں کرتے ہیں۔

پنجاب کی صورتحال پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے میں معمولات زندگی رواں دواں ہے کسی پرندے نے بھی پر تک نہیں مارا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے شدت پسندوں نے میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا جو قابل مذمت ہے انہوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، اس فتنہ پارٹی سے نہ فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں اور میڈیا کارکن محفوظ ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ یہ شرپسند عناصر ریاست کی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔

متعلقہ خبریں