Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز “محفوظ سمندر خوشحال پاکستان” کے عنوان کے تحت کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی اور بلیو اکانومی کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا اور متعلقہ شعبوں میں تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس اہم تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج، رئیر ایڈمرل اظہر محمود تھے، جنہوں نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل ہے، اور اس ورکشاپ کا مقصد ان شعبوں میں آگہی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ورکشاپ میں سینیٹرز، پارلیمنٹیرینز، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، کاروباری شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے چیلنجز اور مواقع کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا، اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان نیوی کی جانب سے اس ورکشاپ کا انعقاد اس عزم کا مظہر ہے کہ سمندر کے وسائل کا بہترین استعمال اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے قومی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ اس ورکشاپ کے ذریعے شرکاء کو میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں، ماہرین کی تجاویز اور جدید تکنیکوں سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں