Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قانون نافذکرنے والے اداروں کی مختلف مقامات پر کارروائیاں، پی ٹی آئی کےشرپسندگرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےشرپسندوں کو گرفتارکرلیا۔

پی ٹی آئی کے گرفتارشرپسندوں سے اسلحہ، غلیلیں، پتھراور دیگر اشیا برآمد کی گئیں، گرفتارشرپسندں کے قبضے سے آنسو گیس کے شیل بھی برآمد کیے گئے۔

پرتشدد احتجاج میں خیبرپختونخواہ کے سرکاری ملازمین اور اہلکار بھی شامل تھے۔ اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک پتھرگڑھ سے 410، چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 شرپسند گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اس پرتشدد احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوئیں۔ متعدد پولیس اوررینجرزکے اہلکارزخمی بھی ہوئے، جن میں چند کی حالت تشویشناک ہے۔

پی ٹی آئی کا یہ احتجاج کسی طور پر بھی پرامن نہیں تھا۔ اس احتجاج کا مقصد صرف اورصرف ملک میں بدامنی پھیلانا تھا۔

گرفتارشرپسندوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں