سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی جنگلات اراضی تجاوزات پررپورٹ طلب کرلی۔
سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے 221 ایکڑ میں کتنی جنگلات کی زمین واگزار ہوئی۔ سندھ حکومت آئندہ سماعت پرمفصل رپورٹ پیش کرے۔
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ 63 ایکڑ زمین کا تنازع ہے جس پر نجی فریق نے محکمہ مال میں اپیل کردی ہے۔
جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ باقی 158 ایکڑ جنگلات زمین کا کیا بنا۔ درخواست گزار نے جواب دیا کہ جنگلات کی زمین پر کاشت کاری ہورہی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ جنگلات کی کچھ زمین پر ہاؤسنگ سوسائیٹی کا قبضہ ہے۔
