Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ “فائنل کال” مسڈ کال” ثابت ہو گی، امیر مقام

امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ “فائنل کال” مسڈ کال” ثابت ہو گی، ملک میں انتشار پھیلانے کی خواہشمند پی ٹی آئی اوراس کے لیڈرزمیں تقسیم درتقسیم عیاں ہے۔

انجینئرامیرمقام نے کہا کہ پنکی پیرنی کے مزموم عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انتشارکا انقلاب فساد، تشدد جھوٹ اور خون خرابے کا دوسرانام ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ یہ ہردفعہ سیاسی احتجاج کے نام پر بلوے کرتے ہیں اور کارکنوں کو لاوارث چھوڑ کر جاۓ وقوعہ سے فرار ہو جاتے ہیں۔  پیرنی اور’’غنڈاپور‘‘ کو معصوم لوگوں کے خون کا حساب دینا ہوگا۔ سیاسی جماعتیں ہمیشہ مزاحمت کی سیاست کی حمایت کرتی ہیں۔

امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انتشارایک فاشسٹ جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ تشدد کا راستہ اپنایا۔ ریلی کے نام نہاد قائدین کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑکراپنے لیے محفوظ راستہ حاصل کرکے فرار ہوئے، یہ بزدلانہ حرکت ہے۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حکمران سرکاری وسائل کے ساتھ تخریب کاریاں کرتے ہیں۔ یہ ریاست مخالف سرگرمیاں ناقابل معافی ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کرنے والوں کو گریبان سے پکڑ کر ایک ایک پائی کا حساب لیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں