خیبر پختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 خوارج جہنم واصل ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کا ایک کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارجی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
۔سیکورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کے علاقے شاگئی میں کی،
شاگئی میں کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل، جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
شاگئی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد ذوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین نے وطن کی مٹی پر اپنی جان نچھاور کر دی۔
پاک فوج کے 25 سالہ کیپٹن ذوہیب الدین کا تعلق لاہور سے تھا، شہید نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن محمد زوہیب نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سر انجام دیئے، انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔
پاک فوج کے بہادر 29 سالہ سپاہی شہید افتخار حسین کا تعلق ضلع جھنگ سے تہے، شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات انجام دیں۔
سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ 1 بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑے ہیں۔



















