Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی روک تھام کیلیے ٹاسک فورس تشکیل

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے احکامات کے تحت ریاست پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے خلاف حالیہ دنوں میں پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سربراہی میں بنائی جانے والی اس دس رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اہم اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔

ٹاسک فورس کا مقصد حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریاست پاکستان کے خلاف چلائے جانے والے پروپیگنڈے کی حقیقت کو بے نقاب کرنا اور ان گمراہ کن مہمات کے پیچھے ملوث عناصر کی شناخت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کچھ شرپسند عناصر اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔

جوائنٹ ٹاسک فورس ان عناصر کی شناخت کرکے حکومت کو رپورٹ فراہم کرے گی تاکہ اس قسم کی مہمات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

ٹاسک فورس کی جانب سے دو ہفتوں میں اپنی سفارشات مرتب کر کے حکومت کو پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ اقدامات پاکستان کی داخلی سلامتی کے تحفظ اور ریاست کی ساکھ کو مضبوط کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں