وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کل آج دن ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اب تک ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، اور رات تک درخواستوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق 3 دسمبر تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کی توقع ہے۔ حج درخواستوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی ہے، جس کے باعث ماضی کے مقابلے میں درخواستیں زیادہ موصول ہوئی ہیں۔
درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے فوراً بعد، حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی، مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کرنے اور سعودی عرب میں رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ بھی مکمل کی جائے گی۔
ترجمان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی اپیل کی ہے کہ وہ 3 دسمبر تک اپنے سپانسرشپ فارم بھیج کر اس سکیم میں شامل ہونے کو یقینی بنائیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم مرحلے پر درخواستوں کی تعداد میں اضافے اور اسکیم کی کامیاب تکمیل کے لیے وزارت مذہبی امور بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستانی حاجی بہترین سہولتوں کے ساتھ حج کی عبادت ادا کر سکیں۔



















