Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا استقبال سعودی عرب کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم کا یہ دورہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

وزیرِ اعظم اس دورے کے دوران سعودی عرب، فرانس، قزاقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ “ون واٹر” سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس اہم موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

یہ اجلاس عالمی سطح پر پانی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دینے کا ایک اہم فورم ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب عالمی سطح پر پاکستان کے موقف اور آبپاشی کے مسائل پر روشنی ڈالے گا۔

متعلقہ خبریں