Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق؛ اہم ملاقاتیں

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے عراق کے وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی اور عراقی حکام نے عسکری تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوران ملاقات چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی  قیادت نے دفاع تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version