پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آل پارٹیز کانفرنس (APC) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پیپلز پارٹی (پی پی) اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت سرگرم ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں اور وہاں کی عوام کی نمائندگی صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
شیخ وقاص نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ سنجیدہ اقدامات کریں تو صوبائی حکومت ضرور غور کرے گی۔



















