Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے وزیراعظم کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے لیے لبنانی وزیراعظم سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے شام کے موجودہ حالات میں پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے مدد طلب کی ہے، کیونکہ شام کے تمام ایئرپورٹس اس وقت بند ہیں اور وہاں سے براہ راست پروازیں ممکن نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شام سے پاکستانیوں کا انخلاء لبنان کے ذریعے ہی ممکن ہے، کیونکہ لبنان کے راستے پاکستانی شہریوں کو شام سے نکالنے کا واحد آپشن ہے۔

وزیراعظم کے مطابق، اس وقت شام میں تقریباً 600 پاکستانی شہری موجود ہیں جنہیں فوری طور پر نکالنے کی ضرورت ہے۔

لبنانی وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ لبنان پاکستانی شہریوں کو ویزے فراہم کرے گا اور ان کے انخلاء کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

 انہوں نے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ اقدام اس وقت اہمیت اختیار کر گیا ہے جب شام میں جاری کشیدگی کے باعث ہزاروں غیر ملکی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کو وہاں سے محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں