Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر رہنما مسلم لیگ ن صدیق الفاروق انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق صدیق الفاروق کی نمازجنازہ پیرکے روزادا کی جائے گی، صدیق الفاروق نوازشریف کے دورحکومت میں چیئرمین متروکہ وقف املاک رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے عرفان صدیقی نے حالیہ دنوں میں ان کی عیادت اوران کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پراظہارِافسوس کیا اورمرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بھی سینئررہنما صدیق الفاروق کے انتقال پراظہارافسوس کیا اورمرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں سوگوارخاندان سےاظہارِ ہمدردی اورتعزیت بھی کیا۔

متعلقہ خبریں