Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان عالمی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے لیے پُرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے فوجی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عالمی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کی کہ پاکستان کا قانونی نظام عالمی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہے اور عدالتوں کے ذریعے نظرثانی کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا قانونی نظام انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کی ضمانت بھی فراہم کرتا ہے۔

فوجی عدالتوں کے فیصلے پارلیمنٹ کی منظور کردہ قانون کے تحت کیے گئے ہیں اور یہ فیصلے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ہیں۔

پاکستان نے اپنی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیری اور مثبت مکالمے پر یقین رکھتے ہیں۔

پاکستان عالمی انسانی حقوق کے معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے لیے پُرعزم ہے اور اپنے بین الاقوامی شراکت داروں خاص طور پر یورپی یونین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں