Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں مذہبی جماعت کا مختلف مقامات پر دھرنا جاری، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پارہ چنارواقعے کے خلاف کراچی میں مذہبی جماعت کا مختلف مقامات پردھرنا جاری ہے، احتجاج کے باعث سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی کے 10 سے زائد مقامات پرمذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔ گلستانِ جوہر کامران چورنگی پر دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں شمس الدین عظیمی روڈ پر، نواب صادق خان روڈ ناظم آباد نمبر ایک پر بھی دھرنا جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد 2 نمبر جانے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی بھیجا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ شاہراہِ پاکستان پرانچولی کے مقام پر بھی دھرنا ہو رہا ہے۔  شارعِ فیصل اسٹارگیٹ کے قریب بھی مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کے باعث کارسازسے ڈرگ روڈ کے دونوں روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

مین نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ کے سامنے بھی دھرنا ہو رہا ہے، ٹھٹہ سے آنے اور جانے والے ٹریفک کو لنک روڈ سے پورٹ قاسم کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگ پربھی دھرنا جاری ہے، ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن اور یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب، نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی پر بھی دھرنا ہو رہا ہے۔

نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج کے قریب بھی مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے اور ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی اور منزل پمپ سے یونس چورنگی بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں