Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپ ملک کے خلاف باتیں کرو گے تو کوئی تو آپ سے پوچھےگا، مصدق ملک

وفاقی وزیربرائے پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ آپ ملک کے خلاف باتیں کروگے تو کوئی تو آپ سے پوچھے گا۔

لاہورمیں وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرفوجداری نوعیت کےمقدمات ہیں، بات چیت ہوگی توکوئی راستہ نکلے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی سے ممکن ہے، مجرمانہ سرگرمیوں کا مذاکرات سے کیا تعلق؟ ہماراملک پابندیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث لوگوں کوسزائیں ہورہی ہیں، 2018 میں ہم پریشان ہوتے ہیں، کبھی وہ 2024میں پریشان ہوتے ہیں، انہوں نےکہادھاندلی ہوئی، ہم نےکہا آپ آئیں حکومت بنائیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ امریکہ میں قراردادیں پاکستان کےخلاف پاس کروائی گئیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاست کے ذریعے آگے بڑھیں گے، جی ایچ کیو، کورکمانڈرہاؤس پرحملہ ہوتے سب نےدیکھا، ہماری دشمنی نہیں، صرف سیاسی حریف ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ فارمیسی کا شعبہ بہت اہمیت رکھتاہے، انسان کی زندگی میں سیکھنے کاعمل جاری رہتا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے پیغام ہے آگےبڑھتے رہیں، پلٹ کرنہ دیکھیں، میں نے1982میں فارمیسی اسکول جوائن کیاتھا۔

متعلقہ خبریں