Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا چینی پیدا کرنے والا ملک ہے، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی کی ذخائر، قیمتوں اور مستقبل کی ترقی کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی صدارت کی۔

اس اجلاس میں وزیر صنعت، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

احسن اقبال نے چینی کے ذخائر کی درست نگرانی اور برآمدات کے لیے بروقت فیصلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام اداروں کو ڈیٹا کی درستگی یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ فیصلے مؤثر اور مستند ہوں۔

وزیر منصوبہ بندی نے زرعی صنعت کی ترقی کے لیے 10 سالہ ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں چینی کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا چینی پیدا کرنے والا ملک ہے، تاہم پیداوار کی شرح میں ہم ابھی بھی بہت پیچھے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی کی برآمدات بڑھانے اور مقامی سطح پر قیمتوں میں استحکام لانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں