Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ نویں امن مشقوں کی میزبانی کے لیے تیار

پاک بحریہ نویں امن مشقوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

 نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی جبکہ رواں برس پاکستان نیوی امن ڈائیلاگ کی بھی میزبانی بھی کرے گی۔

امن 2025 مشقوں کے ساتھ امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں سینیئر نیول قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔

 امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کے نیول چیفس، کوسٹ گارڈز اور ڈیفنس فورسز کے سربراہان شرکت کریں گے۔

امن مشقیں 2007 سے ہر سال ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، پہلی امن مشقوں میں 28 ممالک شریک ہوئے جبکہ 2023 میں ہونے والی امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی۔

امن مشقوں کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے، امن مشقوں کو ہاربر اور سی فیز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، امن 25 مشقوں کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی۔

امن مشقوں کے دوران شریک ممالک کے دستے دوستانہ میچ بھی کھیلیں گے اور پاک مرینز کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

 میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری دفاع کے حوالے سے ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز بھی منعقد کی جائیں گی، مشقوں کے دوران بین الاقوامی ملٹری بینڈ ڈسپلے کے ساتھ کلچرل ڈسپلے اور فوڈ گالا بھی منعقد کیا جائے گا جبکہ رواں برس امن 25 مشقوں کی سب سے خاص بات نیول چیف اور کورس گارڈز کے سربراہوں کا امن ڈائیلاگ ہوگا۔

امن مشقوں کے دوران 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو ہو گا، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران پاکستان نیوی کے دستے کاؤنٹر پائریسی ڈیمو پیش کریں گے جبکہ راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ کے ساتھ کلر ٹومیٹو سرفیس فائرنگ کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

پاک فضائیہ پاک بحریہ اور شریک ممالک کے دستے فلائی پاس بھی پیش کریں گے، مشقوں میں سپیشل آپریشن فورسز، ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل اور میرینز ٹیم بھی حصہ لیں گی، میری ٹائم دہشتگردی اور دیگر جرائم کے خلاف اسپیشل آپریشن فورسز اور ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیمز کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ خبریں