خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں کے دوران 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ٹانک میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کی وادی تیراہ میں کی جس میں 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
