Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم لیڈر سمیت 5 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارج کے اہم لیڈر سمیت 5 خارجی کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں خوارج کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم لیڈر سمیت 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے رنگ لیڈر عابداللہ تراب سمیت 5 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ایک خوارج کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی سمیت شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقےمیں خوارج کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا اور فورسزملک سےدہشت گردی کی لعنت کوختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں