چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کارسیٹو، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل لوسیانو پورٹولانو، اطالوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل کارمائن ماسئیلو اور لیونارڈو کے چیف ایگزیکٹو کارروائی گوالڈارونی سے ملاقاتیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اطالوی حکام سے الگ الگ ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک اطالوی قیادت نے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اٹلی کی سول و عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
قبل ازیں اطالوی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔















