Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ نے امن مشق کے موقع پر انسٹرومنٹل ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد: پاکستان بحریہ نے امن مشق 2025 کے موقع پر انسٹرومنٹل ویڈیو جاری کر دی۔ 

نقارہ کے نام سے ریلیز ہونے والی اس خصوصی ویڈیو میں پاکستان کی دھنک رنگ ثقافت کے رنگ بکھرے ہیں۔

خصوصی ویڈیو پاکستان نیوی کی صلاحیتوں اور عالمی بحری افواج کی امن مشن میں متحد ہونے کی عکاسی ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی خصوصی انسٹرومنٹل ویڈیو نقارہ امن کا پیغام ہے۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیر القومی بحری امن مشق  کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جو 11 فروری تک کراچی میں جاری رہے گی۔

آج سے شروع ہونے والی امن مشق میں 59 ممالک نے اپنے بحری اور فضائی جہازوں، اسپیشل آپریشن فورسز، میرینز کی ٹیموں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کی۔

مشق کا باقاعدہ آغاز آج شریک ممالک کی پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، پرچم کشائی کی یہ تقریب کثیرالقومی بحری امن مشق کے باقاعدہ آغاز کی علامت ہے، جبکہ کمانڈر پاکستان فلِیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

نویں کثیرالقومی  بحری امن مشق میں 59 ممالک شریک ہیں، پاک بحریہ امن مشق 2025 کے ساتھ پہلی بار “امن ڈائیلاگ” کا آغاز بھی کر رہی ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز  کے سربراہان شرکت کررہے ہیں۔

امن ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا، پہلی کثیرالقومی بحری امن مشق  2007 میں منعقد ہوئی تھی، جبکہ یہ مشق ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔

 امن مشق  میں مختلف ممالک کی بحری افواج کے بحری جہاز، ائیر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور مبصرین شرکت کررہے ہیں، پاک بحریہ کی امن مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کاروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ، آپریشنل تیاری اور پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا ہے۔

بحری امن مشق کا مقصد ممالک کے مابین ہم آہنگی اور امن کا فروغ ہے،  دنیا کے ہر خطے سے بہترین بحری افواج کو ایک جگہ اکٹھا کرنا پاکستان اور پاک بحریہ کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ مشق کا موٹو امن کے لیے متحد ہے جو اس مشق کے حقیقی تصور کو خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version