Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، 6 جنوری کو ڈیفنس سے مصطفیٰ کے اغواء کا کیس، مرکزی ملزم ارمغان کی گرفتاری، قتل کا انکشاف

 6 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مصطفیٰ نامی نوجوان کے اغواء کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ پولیس نے مرکزی ملزم ارمغان کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش مصطفیٰ کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا کہ ملزم ارمغان نے بتایا کہ مغوی مصطفیٰ کو پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا گیا اور لاش کو ملیر میں پھینک دیا۔

مغوی مصطفیٰ کی لاش تاحال برآمد نہیں کی جا سکی ہے، تاہم ملزم کے بیانات کی بنیاد پر مصطفیٰ کی گاڑی اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ ملنے کے باعث تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو مغوی کی بازیابی کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا جس دوران پولیس کے دو اہلکار، بشمول ڈی ایس پی، زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں