Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوری میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، جنوری 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں ملکی درآمدات 11 فیصد بڑھ کر 5.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ برآمدات میں تقریباً 4 فیصد کی کمی ہوئی اور یہ 2.94 ارب ڈالر رہی۔

اس عرصے میں تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ کر 2.51 ارب ڈالر رہا۔ جنوری میں تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ 26 فیصد بڑھ کر 3.56 ارب ڈالر ہو گیا۔

مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ کھاتہ 68 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، جس میں ملکی درآمدات 33 ارب ڈالر اور برآمدات 19 ارب ڈالر تک محدود رہیں۔ اس دوران تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر رہا۔

جنوری کے مہینے میں ورکرز کی ترسیلات میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 20.84 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس کے علاوہ، جنوری میں ٹیکنالوجی برآمدات 18 فیصد بڑھ کر 31.3 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ خبریں