Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ کا دورہ؛ گارڈ آف آنر پیش

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے جہاں ان کو تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف برطانیہ میں ساتویں ریجنل سٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے، ساتویں ریجنلٹیبلائزیشن کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں آرمی چیف کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

دورے کے دوران آرمی چیف ابھرتے ہوئے ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے فیوچرآؤٹ لک پر اظہارخیال کریں گے، علاقائی کانفرنس فوجی ڈائیلاگ کا ایک اعلیٰ سطح پلیٹ فارم ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ  آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سمیت برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف جنرل اسٹاف اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کی برطانوی ہوم سیکریٹری سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے جبکہ اس موقع پر آرمی چیف لینڈوارفیئر سینٹراور فرسٹ اسٹرائک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں