Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ازبک عسکری قیادت کا دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساہر شمشاد مرزا اور ازبکستان کے نائب وزیر دفاع کمانڈر ایئر ڈیفنس فورسز میجر جنرل برخانوف احمد جمال نے پاک ازبک عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساہر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع کمانڈر ایئر ڈیفنس فورسز و ایئر فورس میجر جنرل برخانوف احمد جمال کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اسٹریٹجک دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاک ازبک عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ ازبک نائب وزیردفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر ازبک کمانڈر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version