Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحرین عسکری قیادت کا موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاک بحرین عسکری قیادت نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی بالخصوص خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحرین عسکری قیادت نے متعلقہ سیکیورٹی امور پر غور کیا اور موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے بحرینی کمانڈر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں