Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم ایم عالم کی 12ویں برسی پر پاک فضائیہ کا خراجِ عقیدت

پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک -بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) محمد محمود عالم (مرحوم) کو ان کی بارہویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا، انکا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔

ترجمان کے مطابق ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے جنگ کے دوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کے اس بہادر بیٹے کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر 2 بار ستارہ جرات سے نوازا گیا، قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

متعلقہ خبریں