Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی؛ پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں پیش آیا جہاں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کے ذریعے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنایا، واقعہ پاک فوج کی مستعدی، دفاعی صلاحیت اور چوکسی کا واضح ثبوت ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہیں، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کا عزم رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ایل او سی پر بھارتی ڈرونز کی جانب سے جاسوسی کی کوششیں ماضی میں بھی دیکھی گئی ہیں، جن کا پاک فوج نے ہمیشہ بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔

متعلقہ خبریں