Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا پانی بند نہیں کیا جا سکتا، ہندو خاتون نے مودی کو بڑا جھوٹا قرار دیدیا

نئی دہلی : گجرات کے قصائی کہلانے والے مودی کے جنگی جنون کے خلاف بھارتی عوام بھی کھل کر بولنے لگے ،ایک ہندو بھارتی خاتون نے بھارتی وزیراعظم کو سب سے بڑا جھوٹا قرار دیا۔

بھارتی ہندو خاتون نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مودی کو پاکستان کا پانی بند کرنے کےلئے 30 سال چاہیے ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں، بھارتی وزیرراعظم کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑوانے کا ہی ایجنڈا ہے۔

 

ہندو خاتون  نے  بھارتی سرکار کی پالیسیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  مودی کی ناکامی کی وجہ سے پڑوسی ملک چین نے بھارت کے کچھ  علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا اور ہماری سرکار کچھ نہ کر سکی ۔

 

بھارتی عوام کو جھوٹے بیانیے پر اعتبار نہیں ، دفاعی ماہرین

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے جھوٹے بیانیہ کے باعث اب اس کی اپنی قوم کے لوگ اس پر اعتبار نہیں کر رہے، مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کا ڈرامہ کرکے اپنی سیاست کو بچا رہا ہے۔

 

دفاعی ماہرین نے کہاہے کہ یہ مودی اور اس کی پالیسیوں کی ناکامی ہے کہ آج ہر کوئی اس کو بے نقاب کر رہا ہے، ایک ہندو خاتون کا ویڈیو بیان میں اس طرح وزیراعظم کو براہ راست برا بھلا کہناکو معمولی واقعہ نہیں ۔

ماہرین کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی حکومت نے جس بھونڈے انداز میں جنگی ماحول کو ہوا دینے کی کوشش کی اس سے بھارتی عوام ہی نہیں بلکہ فورسزسے ریتائر افسران بھی سخت ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کو شدید اندورنی تنقید کا سامنا ہے ، مختلف حلقوں کی جانب سے مودی سرکار سے انتہائی سخت سوالات کیے جارہے ہیں، یہ صورتحال عالمی سطح پر  ہزیمت کا سبب رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں