وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 دنوں کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔



















