اسلام آباد: پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹانے کے لیے ہر دم تیار ہے۔
پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی پروفیشنل اور مؤثر انداز میں ادا کی ہیں، پاکستان ایئر فورس پوری دنیا میں اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے۔
جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاکستان ایئر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار اور پُر عزم ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر پاک بھارت تعلقات کو معمول پر نہ لایا گیا تو یہ کشیدگی نیوکلیئر جنگ میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے، جو پوری دنیا کے لیے ایک خوفناک تصور ہے۔
