پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے، مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے، پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔
مشقیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ اگر بھارت نے جنگی جنون میں کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو بھارت کو اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج مکمل تیار ہے اور پاکستان حکومت اور عوام کی پاک فوج کو مکمل حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام ڈرامے کی آڑ میں خطے میں جنگ کا ماحول پیدا کردیا ہے، پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کردیاہے تاکہ بھارت کے کسی بھی احمقانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔
