اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،
اس اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10.21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
دوسری جانب، کمرشل بینکوں کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد یہ ذخائر 5.03 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، اس مجموعی تبدیلی کے نتیجے میں ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 15.25 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔



















