Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بزدلانہ حملے کی گونج چنئی اور ممبئی سمیت تمام بھارتی شہر سنیں گے،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت نے اپنی روایت کے مطابق بزدلانہ حملے کے لئے رات کی تاریکی کاسہارا لیا مگر اسے منہ کی کھانی پڑی ، پاک فوج نے بھرپورطاقت سے جواب دیاہے۔

خواجہ آصف نے بری ،بحری فضائیہ افواج مکمل تیار ہے، بھارت کو اس بزدلانہ کارروائی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اس کی گونج چنئی ممبئی سمیت تمام بھارتی شہر سنیں گے۔

انہوں نے کہا قوم متحدہے بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا ہرسطح پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک فوج کی جانب سے اس حوالے سے تفصیلات کے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں