پاک فضائیہ نے پاکستان نے بہاول نگر میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑنے اپنے ٹوٹوئیٹ میں کہاہے کہ الحمدوللہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے کامیابی سے بہاول نگر میں ایک اور ہیروپ ڈرون مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی دفاعی فورسز نے جمعرات کو ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسرائیل ساختہ جدید ڈرون اور فرانس کے رافیل طیاروں کو 2 گھنٹوں کے اندر ناکام بنا دیا۔ بھارتی فضائیہ کے بعد اب بھارتی بری فوج بھی اپنے دفاعی ہتھیاروں میں ناکامی کا شکار ہو گئی ہے۔
پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی ڈرونز کو ایک گھنٹے کے اندر فضاء سے نکال پھینک کر بھارت کی دفاعی حکمت عملی کو شدید دھچکا پہنچایا۔ اس کے ساتھ ہی فرانسیسی رافیل طیاروں کی شکست نے بھارت کی فوجی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں اس بات کا انکشاف کیا جا رہا ہے کہ رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد اب اسرائیلی ڈرونز کا استعمال بھارتی حکومت کی دفاعی حکمت عملی میں مزید بداعتمادی کی عکاسی کر رہا ہے۔
بھارت نے اپنے دفاعی نظام کی تکمیل کے لیے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن پاکستانی دفاعی سسٹم نے انہیں اتنی جلدی ناکام بنا دیا کہ بھارتی فوج کی حکمت عملی برباد ہو گئی۔



















