Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی اخبار نے بھارتیوں کی بے چینی بے نقاب کردی، پاکستانیوں کی جرات مندی کا معترف

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارت میں پھیلی بے چینی کو بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت میں 21 ائیرپورٹس کم سےکم ایک ہفتے کے لیے بند کردیے گئے ہیں جبکہ بھارت کے کئی شمالی اور مغربی شہروں میں جمعرات کو بجلی بھی بند رہی۔

پاکستانیوں کے جذبے کو داد دیتے ہوئے امریکی اخبار نے لکھا کہ  پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے۔ پاکستانی شہری چاہتے ہیں کہ بھارتی حملوں کے سبب جلد از جلد انتقامی کارروائی کی جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ پاکستان میں فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا جارہا ہے، لوگ سڑکوں پر جشن منارہےہیں، جبکہ بھارت میں بے چینی پیدا ہوچکی ہے، لیکن پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب کے علاقے گرداس پور میں جمعرات کو مکمل بلیک آؤٹ رہا اور راجستھان میں سرحدی علاقوں کے اسکول بند رہے۔

ماہرین کے حوالے سے امریکی اخبار نے بتایا کہ پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا جارہا ہے، لوگ سڑکوں پر جشن منارہےہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی شہری چاہتے ہیں کہ بھارتی حملے کےسبب انتقامی کارروائی کی جائے،امریکی حکام نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت کےخلاف ایف 16استعمال نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں