Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی دفاعی ٹیکنالوجی بے مثال تحفہ!پاکستان خطے کی بڑی طاقت بن چکا

6  اور 7 مئی کی شب بھارت کے بزدلانہ وار پر چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے پاکستان کی بھارت پر فضائی برتری ثابت کردی ہے۔

سی این این کی حالیہ رپورٹ کے مطابق  پاک بھارت کشیدگی نے چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کوعالمی سطح پر جانچنے کا ایک نیا موقع فراہم کیا۔

پاکستان نے دوست ملک چین کے تیارکردہ J-10C لڑاکا طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارتی رافیل سمیت  5 طیاروں کو مار گرایا۔

گوکہ بھارت ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کررہا لیکن اس واقعے نے چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے مؤثر ہونے پرعالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 

سی این این کی رپورٹ کا خلاصہ

سی این این کے مطابق چین خودکئی دہائیوں سے بڑی جنگ میں شامل نہیں ہوا،اب اپنے اتحادی پاکستان کے ذریعے اپنے جدیدہتھیاروں کی کارکردگی کوعملی میدان میں آزمارہاہے۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے جس طرح دوست ملک چین کی ٹیکنالوجی کااستعمال کیا وہ خطے میں امریکاکے اثرورسوخ کیلیے ایک چیلنج بنتاجارہاہے۔

یہ صورتحال جنوبی ایشیا میں ایک نئی سردجنگ کا اشارہ دیتی ہے،جہاں بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہے جبکہ پاکستان  اور چین پہلے ہی ایک مضبوط اتحادی ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان کوئی جھڑپ  ہوئی تواس میں پاکستان کی جنگی  اورچینی دفاعی ٹیکنالوجی کے معیار کومزید جانچا جاسکے گا۔

پاکستان اور چین اے آئی سسٹمز و دیگردفاعی تعاون پربھی مشترکہ کام کررہے ہیں

چین اور پاکستان نے حالیہ برسوں میں مشترکہ مشقیں اور مصنوعی ذہانت  پرمبنی نظاموں پر بھی کام کیاہے۔

 

چین کی پاکستان سے دوستی بے مثال ہے جس کے تعاون سے پاکستان خطے میں ایک بڑی اور موثر طاقت بن چکاہے ۔

 

 گزشتہ 5برسوں میں چین نے پاکستان کوجدیدجیٹ،میزائل،ریڈار اورفضائی دفاعی نظام  فراہم کیا۔کئی ہتھیارچینی ماہرین کے ساتھ مل کربنائے ہیں۔

 

اہم اتحادی ہونے کے سبب پاکستان چینی دفاعی ٹیکنالوجی سے بھرپورفائدہ اٹھارہاہے۔

متعلقہ خبریں