بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے مؤثر اور مسلسل جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان کے ڈرونز نے بھارتی دارالحکومت دہلی کی فضاؤں میں پروازیں شروع کر دی ہیں۔
پاکستان نے ان حملوں کو ان معصوم پاکستانی بچوں کی یاد میں منسوب کیا ہے جو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے اور شہید ہوئے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے “الفَتح” بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جو انہی شہید بچوں کے نام پر لانچ کیا گیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے ان ننھے شہداء کی قربانی کو نہ بھولا ہے اور نہ کبھی بھولے گا۔
حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور ملک کی سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مزید اقدامات اور آپریشنز کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں پاکستان نے مؤثر اور ہمہ جہت جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے “آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” (آہنی دیوار) شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت پاک فضائیہ کے ڈرونز بھارت کے دارالحکومت دہلی تک پرواز کر چکے ہیں اور متعدد حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے جوابی کارروائی کے طور پر “الفَتح” میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جو ان معصوم پاکستانی بچوں کے نام سے منسوب تھا جو بھارت کی حالیہ جارحیت میں شہید ہوئے۔ حکومتِ پاکستان نے ان بچوں کی قربانی کو کبھی نہ بھولنے اور ان کا بدلہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے دوران بھارت کے اہم ایئر بیسز جیسے ادھم پور اور پٹھان کوٹ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، متعدد ایئرفیلڈز بھی تباہ کی گئی جبکہ بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
اسی آپریشن کے تحت پاکستان نے سائبر محاذ پر بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستانی سائبر وار ٹیم نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران درجنوں بھارتی سرکاری اور نجی ویب سائٹس، ڈیٹا بیسز، اور مواصلاتی نظام کو ہیک کر کے بھارت کے ڈیجیٹل ڈھانچے کو شدید متاثر کیا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں بھارت کا تقریباً 70 فیصد پاور گرڈ ناکارہ ہو گیا ہے، جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سائبر حملوں میں بھارت کے وہ بڑے نیوز چینلز بھی نشانہ بنے ہیں، جو پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا اور اشتعال انگیز پروپیگنڈہ کر رہے تھے۔



















