پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، فضائی، زمینی جنگ میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہوچکی۔
بھارت نے ناکام جنگی جنو میں کیا کھویا کیا پایا اس پر بھارت کے اندر سے آوازین اٹھنی شروع ہوگئیں۔
سری نگر سے دہلی تک بھارتی فضائیہ کی کمزوری بے نقاب،پاک افواج کے حملے، بھارت کے 26 حساس ٹھکانے تباہ ہوچکے،
پاکستانی میزائلوں نے بھارت کا جدید S-400 نظام خاک میں ملا دیا۔
مسئلہ کشمیر پھر سے دنیا بھرکے ایوانوں میں گونج اٹھا
کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر دنیا کے ایوانوں میں گونج اٹھا،بی جے پی کے نعرے زمینی حقیقتوں سے ٹکرا گئی،بھارت کی سپر پاوربننے کی خواہش دھری کے دھری رہ گئی!۔
5 طیاروں اور 80 بھارتی و اسرائیلی ڈرون تباہ ہوئے
پاک فضائیہ نے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے،80 بھارتی و اسرائیلی ڈرون تباہ کردیے، کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔
پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کاجھوٹا بیانیہ دفن کردیا
پاکستانی میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا،بھارتی میڈیا جھوٹا، غیر ذمے دار اور رسوا ہوا،دنیا نے بھارتی جھوٹ مسترد کر دیے، کوئی حمایت نہ ملی۔
بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے کوپاکستانی میڈیا نے دفن کردیا۔مودی کو الٹابدنامی اٹھانی پڑی۔
بھارتی معشیت پرتباہ اثرات، اسٹاک مارکیٹ گرگئی
مودی حکومت کے جنگی جنون میں اسٹاک مارکیٹ گرگئی، بھارتی بائونڈز اور روپے کی قدر میں کمی آگئی اور معیشت پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔
چین اور ترکیہ مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوگئے
بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت میں چین اور ترکیہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے، پاکستان نے ذمہ داری اور وقار سے بحران کا سامنا کیا۔
دفاعی سطح پر پاکستان نے دنیا کے سامنے پاکستان نے خود کو بھارت سے مضبوط ثابت کردیا، پاک فضائیہ نے اس برتری میں اہم کردار ادا کیا۔















